بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

الیکٹرانک ووٹنگ مشینیں خریدنے اور اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کا آرڈی ننس جاری

الیکشن سے متعلق الیکشن ایکٹ 2017 کے سیکشن (1) 94 اور سیکشن 103 میں ترمیم کی گئی

الیکٹرانک ووٹنگ مشینیں خریدنے اور اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کا آرڈی ننس جاری کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق الیکشن سے متعلق الیکشن ایکٹ 2017 کے سیکشن (1) 94 اور سیکشن 103 میں ترمیم کی گئی ، اس حوالے سے ترمیمی آرڈیننس صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے جاری کیا ، جس کے تحت الیکشن کمیشن کو پابند کیا گیا کہ وہ عام انتخابات میں سمندر پار پاکستانیوں کو ووٹ ڈالنے کے قابل بنائے گا

الیکشن کمیشن نادرا یا کسی اور اتھارٹی یا ایجنسی کی تکنیکی معاونت حاصل کرے گا جب کہ الیکشن کمیشن عام انتخابات میں ووٹ ڈالنے کیلئے الیکٹرونک ووٹنگ مشینیں خریدنے کا بھی پابند ہوگا۔
بتایا گیا ہے کہ آرڈیننس سے اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کی سہولت سے متعلق شقوں کو بدلا گیا ، اس کے علاوہ الیکٹرونک ووٹنگ اور بائیومیٹرک تصدیقی مشینوں کیلئے پائلٹ منصوبوں کے متعلق شقوں کو بھی بدلا گیا۔

Back to top button