
قومی
صحافیوں کیلئے ہمت کارڈ اورہیلتھ کارڈ کاعمل جلد مکمل ہوگا،عظمیٰ بخاری
پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ صحافیوں کیلئے ہمت کارڈ اور ہیلتھ کارڈ کا عمل جلد مکمل کر لیا جائے گا۔انہوں نے آج (جمعہ)لاہور میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ صحافیوں کے مسائل حل کرنا صوبائی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔عظمیٰ بخاری نے جرنلسٹ سپورٹ فنڈ کو پانچ کروڑ سے بڑھا کر دس کروڑ روپے کرنے کا اعلان کیا۔اجلاس کے دوران صوبے میں پچاسی صحافیوں کے لیے سپورٹ فنڈز، تئیس صحافیوں کی بیٹیوں کی شادیوں کے لیے فنڈز اور تریسٹھ صحافیوں کے علاج معالجے کی منظوری دی گئی۔