
قومی
وزیراعلی پنجاب کی نہروں کی بھل صفائی کی ہدایت
پنجاب کی وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا ہے کہ ترقیاتی منصوبوں کے معیار پر سمجھوتہ کئے بغیر دیہات میں گلیوں کو شہروں کی طرز پر تعمیر کیا جانا چاہئے۔انہوں نے یہ بات آج(جمعہ) لاہور کے ترقیاتی منصوبے پر ہونے والی پیشرفت کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔اجلاس کے دوران لاہور کے ڈپٹی کمشنر نے لاہور کے ترقیاتی منصوبے پر ایک رپورٹ پیش کی۔اجلاس کو بتایا گیا کہ اس منصوبے میں سٹریٹ لائٹس کی تنصیب اور پارکس کی بحالی بھی شامل ہے۔وزیراعلیٰ مریم نواز نے نہروں کی بھل صفائی کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ مستقبل کی ضروریات کو مد ِنظر رکھتے ہوئے نکاسی آب کا نظام وضع کیا جائے۔