بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

حکومت افریقی ممالک سے مضبوط تعلقات کیلئے پرعزم ہے،خواجہ آصف

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ حکومت افریقی ممالک کے ساتھ تعلقات کو مضبوط کرنے کیلئے پرعزم ہے۔وہ پاکستان میں ایتھوپیا کے سفیر ڈاکٹر جمال بکر عبداللہ سے گفتگو کر رہے تھے جنہوں نے اسلام آباد میں ان سے ملاقات کی۔ملاقات کے دوران فریقین نے موجودہ تعاون میں اضافے اور دونوں ملکوں کے درمیان اشتراک کی نئی راہیں تلاش کرنے کا جائزہ لیا۔اس موقع پر ایتھوپیا کے سفیر نے دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کو فروغ دینے کیلئے وزیر دفاع کو ایتھوپیا پاکستان فریٹرنٹی ایوارڈ بھی پیش کیا۔

اشتہار
Back to top button