
قومی
پاکستان کا یمن کیلئے مذاکرات اور فوری انسانی امداد کی فراہمی پر زور
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں پاکستان نے یمن کے لیے مذاکرات اور فوری انسانی امدادکی فراہمی پر زور دیا ہے۔یمن کے بارے میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی بریفنگ کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے، اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے یمن میںبڑھتے ہوئے بحران پر گہری تشویش کا اظہار کیا، جس کے نتیجے میں سنگین انسانی، سیاسی، اقتصادی اور ماحولیاتی نتائج برآمد ہو رہے ہیں۔
انہوں نے تنازعہ کے تمام فریقین سے امن معاہدوں کو مکمل طور پر نافذ کرنے کے اپنے وعدوں کا احترام کرنے کا مطالبہ کیا۔منیر اکرم نے اقوام متحدہ کی زیر قیادت امن عمل کے لیے پاکستان کی مکمل حمایت کا اعادہ کیا اور تنازع کے جامع اور پائیدار حل کی ضرورت پر زور دیا۔