
چیئرپرسن پاور تنظیم کی جانب سے رمضان راشن گفٹ تقسیم
پاور تنظیم کی بانی طاہرہ دین کی جانب سے راولپنڈی میں 100 سفید پوش اور مستحق افراد میں رمضان راشن گفٹ تقسیم کرنے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا اس موقع پر آر آئی یو جے کے صدر طارق ورک نے کہا کہ پاور آرگنائزیشن ملک بھر کے مختلف شہروں میں راشن تقسیم کر کے مستحق بہن بھائیوں کی زندگیوں میں آسانی پیدا کر رہی ہے جس کے لئے طاہرہ دین اور چیئر مین نواب دین کی کوشش قابل تحسین ہے۔ راشن تقسیم پروگرام میں نیشنل پریس کلب اسلام آباد کے صدر اظہر جتوئی نے مستحق افراد میں راشن تقسیم کرتے ہوئے کہا کہ رمضان کا بابرکت مہینہ اپنے بہن بھائیوں کے ساتھ راشن اور خوشیاں بانٹنے کا ایک موقع ہوتا ہے۔چئیرپرسن پاور تنظیم طاہرہ دین نے کہا کہ رمضان احساس و مدد کا دوسرا نام ہے اور ہماری کوشش ہوتی ہے، ویسے تو پورا سال ہی ایک دوسرے کی مدد کرنی چاہیے لیکن رمضان میں باالخصوص ایک دوسرے کا ہاتھ بٹانا چاہیے راشن کی تقسیم اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔۔پاور کی جانب سے راشن کی تقسیم پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے وومن جرنلسٹ ایسوسی ایشن آف پاکستان کی بانی فوزیہ کلثوم رانا نے کہا کہ چیئر پرسن پاور تنظیم طاہرہ دین اور وائس چیئرمین نواب الدین دونوں کے مشکور ہیں کہ انہوں نے رمضان المبارک میں معاشی مشکلات کے شکار سفید پوش بہن بھائیوں کا خیال رکھا اور پاکستان کے مختلف شہروں میںراشن تقسیم کا سلسلہ شروع کیا،انہوں نے کہا کہ ہر سال چاہے رمضان میں راشن تقسیم کرنا ہو یا غریب بچوں کے لیے تعلیم کا انتظام کرنا ہو طاہرہ دین ہمیشہ اس کار خیر میں حصہ ڈالتی ہیں۔ سابق جوائنٹ سیکرٹری اور انچارج راولپنڈی پریس کلب شکیلہ جلیل نے اس موقع پر کہا ہے کہ رمضان نیکی کا درس دیتا ہے،پاور تنظیم نے اسی سلسلے میں آج سفید پوش لوگوں کو راشن دیکر ان کی مدد کی جو کہ قابل ستائش ہے۔۔اس تقریب کے تمام انتظامات فرحان علی نے احسن طریقے سے انجام دئے جن کی بدولت مستحقین تک راشن اچھے انداز سے پہنچایا گیا۔یہ تقریب راولپنڈی پریس کلب میں منعقد کی گئی اس موقع پر 100 سے زائد افراد میں راشن تقسیم کیا گیا اور مختلف شخصیات نے اس تقریب میں شرکت کی جن میں سابق انچارج راولپنڈی پریس کلب عابد عباسی،سینئر براڈ کاسٹر رخسانہ مسرت ،صحافی صباحت خان ،ایڈیٹر کشمیر ایکسپریس شمیم اشرف ،سی این پی کی نیوز ایڈیٹرانیلہ محمود اور دیگر صحافیوں کی بڑی تعداد ںشامل ہیں۔