
علاقائی
ڈپٹی کمشنر خوشاب فروہ عامر کا اسسٹنٹ کمشنر چوہدری ضیاء اللہ کے ہمراہ سفاری پارک کا دورہ
ڈپٹی کمشنر خوشاب فروہ عامر نے اسسٹنٹ کمشنر چوہدری ضیاء اللہ کے ہمراہ سفاری پارک کا دورہ کیا۔
اس موقع پر انہوں نے پارک میں عوام کی تفریح کیلئے قائم کی گئی جھیل کی صفائی ستھرائی کا جائزہ لیا۔انہوں نے انتظامی افسران کو ہدایت کی کہ پارک کی صفائی کا خاص خیال رکھا جائے۔
ڈپٹی کمشنر نے سفاری پارک میں بننے والی واٹر سپلائی کا بھی جائزہ لیا اور واٹر سپلائی کے کام کو مزید تیز کرنے کے احکامات جاری کیے۔