بسم اللہ الرحمن الرحیم

علاقائی

ڈپٹی کمشنر خوشاب فروہ عامر کا ماڈل بازار میں لگائے گئے رمضان سہولت بازار کا دورہ

ڈپٹی کمشنر خوشاب فروہ عامر نےماڈل بازار میں لگائے گئے رمضان سہولت بازار کا دورہ کیا اور مختلف سٹالز کا معائنہ کیا۔انھوں نے سبزی،فروٹ، چکن اور چینی اور دیگر سٹالز پر اشیاء کی قیمتوں، کوالٹی کا جائزہ لیا۔

اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ئے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایت پر رمضان سہولت بازار وں کا انعقاد کیا گیا ہے جہاں پر سبزیا ں، پھل، چکن، چینی سمیت مختلف اشیاء خوردونوش ما رکیٹ کے مقابلے میں ارزاں نرخوں پر دستیاب ہیں۔

انہوں نے بازار انتظامیہ کو ہدایت کی کہ تما م سٹالز پر اشیاء خوردونوش وافر مقدار میں موجود ہو نی چاہیے اور عوام کو سستے داموں اشیاء کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر چوہدری ضیاء اللہ اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔

اشتہار
Back to top button