بسم اللہ الرحمن الرحیم

علاقائی

بچے ہمارا مستقبل ہیں اور ان کی صحیح خطوط پر تعلیم و تربیت ہم سب کی اولین ذمہ داری ہے، ملک عبدالغفور آصف بوڑانہ

علاقہ تھل کی ہردلعزیز سماجی شخصیت ملک عبدالغفور آصف بوڑانہ نے کہا ہے کہ بچے ہمارا مستقبل ہیں اور ان کی صحیح خطوط پر تعلیم و تربیت ہم سب کی اولین ذمہ داری ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے نورپورتھل میں مقامی نجی سکول کی سالانہ تقریب تقسیم انعامات سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔

جس میں نمائندہ والدین اور ادارہ ہذا کے سٹاف نے شرکت کی ۔ ملک عبدالغفور آصف بوڑانہ نے کہا کہ پوزیشن ہولڈر بچوں میں انعامات کی تقسیم ایک قابل رشک عمل ہے جس سے بچوں میں جذبہ ء مسابقت میں اضافہ ہوتا ہے ۔ لہذا مجھے اس تقریب میں شرکت کر کے بہت خوشی محسوس ہو رہی ہے اور مجھے اپنے علاقہ کے ہونہار بچوں پر فخر ہے۔

تقریب کے مہمان خصوصی نے شاندار انتظامات اور کامیاب ایونٹ پر سکول انتظامیہ کو دلی مبارکباد دی ۔ اس موقع پر ادارہ کی کی طرف سے ملک عبدالغفور آصف بوڑانہ نے اپنے دست شفقت سے پوزیشن ہولڈر بچوں میں انعامات بھی تقسیم کیے ۔ قبل ازیں مہمان خصوصی ملک عبدالغفور آصف بوڑانہ کی آمدپر ان کا پرتپاک استقبال بھی کیا گیا ۔

اشتہار
Back to top button