
علاقائی
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) خوشاب کی زیر صدارت ضلع کی صفائی ستھرائی اور خوبصورتی کے سلسلہ میں کئے جانے والے اقدامات کا جائزہ
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) خوشاب ڈاکٹر عائشہ خان کی زیر صدارت ضلع کی صفائی ستھرائی اور خوبصورتی کے سلسلہ میں کئے جانے والے اقدامات کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر چوہدری ضیاء اللہ،ڈپٹی ڈائریکٹرڈویلپمنٹ سہیل سکندر،سی او ضلع کونسل اوردیگر افسران نے شرکت کی۔
اے ڈی سی (جی) نے تمام متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ ٹو ٹ پھوٹ کا شکار روڈز اور فٹ پاتھس کی فوری مرمت کی جائے اور کہیں بھی کھڈے اور گھڑے نظر نہیں آنے چاہیں۔