بسم اللہ الرحمن الرحیم

تجارت

سیاحت کا شعبہ ایس آئی ایف سی کے ترجیحی شعبوں میں شامل

سیاحت کا شعبہ خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل(ایس آئی ایف سی) کے ترجیحی شعبوں میں سے ایک ہے جس کا مقصد ملک کی ترقی کے لئے اس کی صلاحیتوں کو بروئے کار لانا ہے۔اس سلسلے میں آئی ٹی بی برلن 2025 میں پاکستان کی شرکت نے سیاحت کے شعبے کو اجاگر کرنے میں ایک اہم کردار ادا کیا ہے۔

جرمنی میں پاکستان کے سفیر نے برلن میں "پاکستان پویلین” کا افتتاح کیا، جس میں گرین ٹورازم کمپنی کے منیجنگ ڈائریکٹر سمیت پاکستان کی سیاحتی صنعت کے اہم سٹیک ہولڈرز نے بھی شرکت کی۔پاکستانی پویلین میں روایتی کھانوں اور دستکاری کے علاوہ موسیقی کا شاندارمظاہرہ پیش کیا گیا۔پویلین میں ملک کی دلکش قدرتی خوبصورتی، وسیع ثقافتی ورثے اور مہمان نوازی کی عکاسی کی گئی۔

اشتہار
Back to top button