بسم اللہ الرحمن الرحیم

تجارت

وزیراعظم کا ملک میں سرمایہ کاری کیلئےسازگارماحول فراہم کرنےکاعزم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان کئی دہائیوں پر محیط برادرانہ تعلقات ہیں۔وہ اسلام آباد میں متحدہ عرب امارات کی انٹرنیشنل فری زونز اتھارٹی اورAleriaگروپ کے آٹھ رکنی وفد سے گفتگو کر رہے تھے۔انہوں نے کہا کہ حکومت ملک میں کاروبار اور سرمایہ کاری کے لیے سازگار ماحول فراہم کرنے کے لئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کر رہی ہے۔

وفد کاخیرمقدم کرتے ہوئے وزیراعظم نے پاکستان کے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے پُرکشش مواقع کواجاگرکیا۔وفد کے ارکان نے پاکستان کو خطے میں سرمایہ کاری کے لیے ابھرتی ہوئی اور موزوں ترین منڈی کے طور پر سراہا۔

متحدہ عرب امارات کی انٹرنیشنل فری زونز اتھارٹی اور پاکستان کے سرمایہ کاری بورڈ نے خصوصی اقتصادی زونز میں سرمایہ کاری کے حوالے سے مفاہمت کی ایک یادداشت کا تبادلہ کیا۔متحدہ عرب امارات کی انٹرنیشنل فری زونز اتھارٹی پاکستان کے خصوصی اقتصادی زونزکے اندر متعدد منصوبوں میں سرمایہ کاری کرے گی۔

اشتہار
Back to top button