
یونین کونسل چک 51 ایم بی میں مین لنک روڈ میں سلیب کا افتتاح
وزیراعلی ا پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق سردار علی حسین خان بلوچ ایم پی اے پی پی 83 علاقائ تعمیروترقی کے لیے کوشاں۔
وعدوں کی تکمیل کے تحت یونین کونسل چک 51 ایم بی میں مین لنک روڈ میں سلیب کا افتتاح کر دیا گیا۔
اس موقع پر ممبر صوبائ اسمبلی سردار علی حسین خان بلوچ کے جوہرآباد سے کوآرڈینیٹر سردار قنبر رضا خان بلوچ نے کہا کہ ایم پی اے سردار علی حسین خان بلوچ الیکشن مہم کے دوران کئے گئے وعدوں کو پورا کرنے کے لیے پرخلوص کوشش کررہے ہیں۔ انشاءاللہ ہم عوامی توقعات پر پورا اترنے کےلیے بھرپورکردار ادا کریں گے۔
معروف سماجی شخصیات حاجی مقبول حسین کونسلر ، چوہدری مولا داد، عطاء اللہ خان بلوچ، اور اوورسئیر ذوالقرنین بھی اس موقع پر موجود تھے۔
سردار علی حسین خان بلوچ کے مطابق انشاء اللہ پی پی83 میں ترقیاتی کاموں کے سلسلے میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جائے گی۔