بسم اللہ الرحمن الرحیم

علاقائی

ڈپٹی کمشنر خوشاب فروہ عامرکا 10چک کا اچانک دورہ

ڈپٹی کمشنر خوشاب فروہ عامر نے 10چک کا اچانک دورہ کیا۔

اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ سہیل سکندر اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر نے چک میں جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا اور کام میں استعمال ہونے والے مٹیریل کی کوالٹی کا جائزہ لیا۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ کام کو جلد از جلد مکمل کریں۔

بعدازاں ڈپٹی کمشنر فروہ عامر نے وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے تحت عوام کو سستے داموں سبزی و فروٹ کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے چھتری چوک خوشاب اور جوہرآباد میں گرانفروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا۔

رمضان المبارک میں سرکاری ریٹ لسٹ سے تجاوز کرنے والوں کے خلاف کارروائی کر کے ان کو حوالات میں بند کر دیا گیا۔

اشتہار
Back to top button