بسم اللہ الرحمن الرحیم

علاقائی

ڈپٹی کمشنر خوشاب اور ڈی پی او کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی برائے نیشنل ایکشن پلان کا اجلاس

ڈپٹی کمشنر خوشاب فروہ عامر اور ڈی پی او توقیر محمد نعیم کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی برائے نیشنل ایکشن پلان کا اجلاس منعقد ہوا۔

اجلاس میں اے ڈی سی (جی) ڈاکٹر عائشہ خان، آرمی افسران، ایف آئی اے آ فیسرز سرگودھا، کسٹم سول ڈیفنس اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے علاوہ ڈی او انڈسٹری،لیبر ڈیپارٹمنٹ،واپڈ سی او ضلع کونسل جوہرآباد و دیگر محکموں کے افسران نے شرکت کی۔

صدر اجلاس کو تمام محکموں کے افسران نے اپنے اپنے محکموں کی ہفتہ وار کارکردگی بارے بریفنگ دی اور تحریری رپورٹ پیش کی۔اجلاس میں وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے جاری ترقیاتی اور عوامی بہبود کے پروگرامز کو سراہا گیا۔

اجلاس میں ناجائز تجاوزات کے خاتمے اور دیگر امور کو زیر بحث لایا گیا۔قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے خصوصی شرکت کی۔صدر اجلاس نے تمام محکموں کی مجموعی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ مزید اقدامات کر کے بہتری لائی جائے۔

اشتہار
Back to top button