
ظہیر عباس بھٹی کے اعزاز میں ویلکم، ڈاکٹر ملک منیر حسین کلو کے اعزاز میں پروقار الوداعی تقریب
تعلیمی مرکز نور پور شرقی کے زیر اہتمام ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ایلیمنٹری سکولز خوشاب فیض الحسن ملک اور ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر تحصیل نورپورتھل ظہیر عباس بھٹی کے اعزاز میں ویلکم جبکہ ایکس ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ڈاکٹر ملک منیر حسین کلو کے اعزاز میں پروقار الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
جس میں آفیسرز کو شیلڈز جبکہ اؤٹ سورس ہونے والے سکولز کے ہیڈ ٹیچرز اور ریٹائرڈ ہونے والے ٹیچرز کو سرٹیفکیٹس اور شیلڈز سے سرفراز کیا گیا ۔ اس شاندار تقریب میں اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسرز ملک سرفراز احمد اعوان، محمد آصف خان نیازی اور رانا محمد مظہر نے بھی خصوصی طور پر شرکت کی جبکہ نقابت کے فرائض اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر رنگپور بگھور ملک محمد امتیاز نسیم نے بطریق حسن سر انجام دیے۔
آفیسرز صاحبان کے اعزاز میں منعقدہ تقریب کو شاندار کامیابی سے ہمکنار کرنے کے لیے اسٹنٹ ایجوکیشن صفیسر ملک علی معروف کہاوڑ کی زیر نگرانی ملک عامر رضا بنگی اور ملک محمد رئیس بنگی نے بھرپور انتظامات کئے۔تقریب میں گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول نکڑو شہید کے ہیڈ ماسٹر ملک محمد وسیم رضا کارلو کو بھی اپنے سٹاف کے ہمراہ خصوصی طور پر مدعو کیا گیا تھا۔