
ڈپٹی کمشنر خوشاب فروہ عامراور ڈی پی او خوشاب توقیر محمد نعیم کی زیر صدارت امن کمیٹی کا اجلاس
ڈپٹی کمشنر خوشاب فروہ عامراور ڈی پی او خوشاب توقیر محمد نعیم کی زیر صدارت امن کمیٹی کا اجلاس ڈی سی آفس کانفرنس ہال میں منعقد ہوا۔اجلاس میں اے ڈی سی (جی) ڈاکٹر عائشہ خان، کوآرڈینیٹر ٹو وفاقی سیکریٹری برائے مواصلات وایم این اے انجئنیر ملک گل اصغر خان بگھور کے کوآرڈینیٹر انجینئرملک طاہر ندیم بگھور اور ایم پی اے پی پی 83 سردار علی حسین بلوچ کے کوآرڈینیٹر پیر سید مصیب رضا شاہ اور ملک رضوان بھاء ایڈووکیٹ کے علاوہ دیگر محکموں کے افسران، قانون نافذ کرنے والے اداروں،امن کمیٹی کے ممبران اور انجمن تاجران نے شرکت کی۔
صدرِ اجلاس نے تمام متعلقہ اداروں اور علماء کرام کو رمضان المبارک میں امن قائم رکھنے میں اپنا کردار ادا کرنے کی تنبیہ کی۔تمام علماء کرام نے ضلعی انتظامیہ کو رمضان المبارک کا احترام اور امن قائم رکھنے میں اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔انجمن تاجران کے جنرل سیکرٹری رانا سلیم الرحمٰن کی وفات پر فاتح خوانی اور دعائے مغفرت بھی کی گئی۔