
سائنس و ٹیکنالوجی
پاکستان اور چین کا خلائی تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق
پاکستان اور چین نے خلائی تعاون کو فروغ دینے اور چین کے خلائی اسٹیشن کیلئے خلائی پرواز پر پہلے پاکستانی خلاباز کو تربیت دینے کا معاہدہ کیا ہے۔
اس معاہدے پر اسلام آباد میں دستخط کئے گئے، وزیراعظم شہبازشریف اس موقع پر موجود تھے۔
انہوں نے اس موقع پر کہا کہ یہ معاہدہ گزشتہ کئی دہائیوں سے خلائی تعاون اور دیگر شعبوں میں باہمی تعاون مزید مستحکم کرنے کیلئے چینی حکومت کا ایک شاندار اقدام ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ ہم چین کے تعاون سے پاکستان MANNED مشن کو آگے بڑھانے کے خواہشمند ہیں۔
انہوں نے اس پروگرام کو کامیاب بنانے پر زوردیا اور پاکستانی نوجوانوں کیلئے نئے مواقع تلاش کرنے کیلئے اسے مفید قراردیا۔