بسم اللہ الرحمن الرحیم

علاقائی

محکمہ زراعت ضلع خوشاب؛ بے موسمی ٹماٹر کی کاشت کے تحت تقریب تقسیم سبسڈی چیک مابین خوش قسمت کاشتکاران

محکمہ زراعت ضلع خوشاب کے زیر اہتمام ایک نجی ہوٹل میں وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کے پروگرام بے موسمی ٹماٹر کی کاشت کے تحت تقریب تقسیم سبسڈی چیک مابین خوش قسمت کاشتکاران کا انعقاد ہوا۔

اجلاس کے مہمان خصوصی ایم این اے ملک شاکر بشیر اعوان تھے۔تقریب میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) ڈاکٹر عائشہ خان،ڈویژنل ڈائریکٹر زراعت توسیع شاہد حسین، ڈپٹی ڈائریکٹر ہارٹیکلچرشیخ محمد یوسف الرحمان کے علاوہ ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع عبدالماجد خان اور کسانوں کی کافی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

معزز مہمانوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب کے پروگرام کسان کارڈز،ٹریکٹر سکیم اور بے موسمی ٹماٹر کی کاشت کو بے حد سراہا۔

اس موقع پر کٹھہ سگھرال کے مقام پر ہونے والی ٹماٹر کی کاشت کے سلسلہ میں خوش قسمت کاشتکاروں میں چیک بھی تقسیم کیے گئے۔

اشتہار
Back to top button