
پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن ضلع خوشاب کی مجلس عاملہ کے چیئرمین اور اراکین کی حلف وفا برداری کی تقریب
پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن ضلع خوشاب کی مجلس عاملہ کے چیئرمین اور اراکین کی حلف وفا برداری کی تقریب منعقد کی گئی، جس میں پی ایم اے کے اراکین کی ایک کثیر تعداد نے شرکت کی۔
اس تقریب کے مہمان خصوصی ڈاکٹر امان اللہ قاضی سابق ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز تھے۔ تقریب کی نظامت کے فرائض ڈاکٹر خداداد ملک جنرل سیکرٹری پی ایم اے خوشاب نے بطریق احسن سر انجام دیے۔
اس پروقار تقریب کی کارروائی کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن مجید فرقان حمید سے کیا گیا۔ جس کی سعادت ڈاکٹر حسیب سلطان وٹو نے حاصل کی۔
سٹیج پر جلوہ افروز ہونے والے مہمانان گرامی میں صدر پی ایم اے خوشاب ڈاکٹر راجہ راب نواز، چیئرمین مجلس عاملہ سال 2023 اور 24 پی ایم اے خوشاب ڈاکٹر عرفان اللہ وڑائچ ، اور نو منتخب چیئرمین پی ایم اے سال 2025 ءڈاکٹر ملک محمد وسیم زمان کہاوڑ شامل تھے ۔ مہمان خصوصی ڈاکٹر امان اللہ قاضی نے مجلس عاملہ کے نو منتخب اراکین و چیئرمین سے حلف لیا۔
حلف اٹھانے والوں میں
ڈاکٹر ملک محمد وسیم زمان کہاوڑ(چیرمین)،
ڈاکٹر محبوب احمد فیضی ،
ڈاکٹر عرفان اللہ وڑائچ ،
ڈاکٹر حسیب سلطان وٹو،
ڈاکٹر ظفر اقبال بھٹی ،
ڈاکٹر شاہین خان میو،
سرجن ڈاکٹر امانت علی ،
سرجن ڈاکٹر مجید کمال ٹوانہ ،
ڈاکٹر مقبول حسین ،
ڈاکٹر عبدالرحمان،
ڈاکٹر مقصود کھوسہ ،
ڈاکٹر محمد فیاض،
ڈاکٹر عمر علی ہاشمی ،
ڈاکٹر امجد عباس
اور ڈاکٹر فردوس فاطمہ ٹوانہ شامل ہیں۔
تقریب کے اختتام پر مہمان خصوصی، صدر اور نئے چیرمین نے خطاب کیا اور پی ایم اے خوشاب کو احسن انداز میں چلانے اور اسکے لئے مل کر جدوجہد کرنے کا عزم کیا۔ تقریب کے آخر میں مہمانان گرامی کے لیے ہائی ٹی کا اہتمام بھی کیا گیا۔
تقریب کے منتظمین میں شامل ہیں:
ڈاکٹر وسیم زمان کہاوڑ
چیئرمین پی ایم اے ضلع خوشاب
ڈاکٹر راجہ رب نواز
صدر پی ایم اے خوشاب
ڈاکٹر خداداد ملک
جنرل سیکرٹری پی ایم اے خوشاب