
گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول فار بوائز آدھی کوٹ میں شجر کاری مہم کا افتتاح
ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ایلیمنٹری سکولز خوشاب فیض الحسن ملک اور ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر تحصیل نور پورتھل ظہیر عباس بھٹی نے کہا ہے کہ حکومت وطن عزیز کو سرسبز و شاداب بنانے کے لیے بھرپور اقدامات کر رہی ہے اورملک بھر میں جاری قومی شجرکاری مہم اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول فار بوائز آدھی کوٹ کے وزٹ کے دوران پودا لگا کر شجر کاری مہم کا افتتاح کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ درخت اللہ تعالی ا کی بہت بڑی نعمتیں ہیں جو ماحول کو خوشگوار رکھنے کے ساتھ ساتھ ہماری کئی ایک ضرورتیں پوری کرتے ہیں لہذا ہمیں قومی شجرکاری مہم کو شاندار کامیابی سے ہمکنار کرنے کےلیے من حیث القوم کردار ادا کرنا ہوگا۔
اس موقع پر ہیڈماسٹر ادارہ ہذا ملک محمد رمضان سروہی نے ڈی ای او ایلیمنٹری سکولز خوشاب فیض الحسن ملک اور ڈپٹی ڈی ای او تحصیل نورپورتھل ظہیر عباس بھٹی کو ادارے کی نصابی اور ہم نصابی سرگرمیوں کے حوالے سے بھی بریف کیا۔
واضح رہے کہ سکول ہذا میں طلباء کو شجرکاری کی افادیت کےحوالے سے آگاہی دینے کےلیے اساتذہ کرام ملک حاجی قدیر حسین بگہ ، ملک محمد رمضان بگھور اور ملک غلام مصطفی ا کمال سمیت دیگرجملہ ٹیچنگ سٹاف بھرپور کوشاں ہے۔