بسم اللہ الرحمن الرحیم

علاقائی

ڈپٹی کمشنر خوشاب فروہ عامر کا ماڈل بازار میں قائم سہولت رمضان بازار کا اچانک دورہ

ڈپٹی کمشنر خوشاب فروہ عامر  نے ماڈل بازار میں قائم سہولت رمضان بازار کا اچانک دورہ کیا، اشیاء کے معیار، سرکاری نرخ پر دستیابی اور دیگر متعلقہ معاملات دیکھتے ہوئے بہتری کیلئے ہدایات جاری کیں۔

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر چوہدری ضیا ء اللہ، ڈی او انڈسٹریز عبداللہ،سی او ایم سی حراء جاوید اوردیگر افسران بھی موجود تھے۔

ڈپٹی کمشنر نے سہولت رمضان بازار میں شاپس پر موجود اشیاء کے معیار،پھل، سبزیوں کی تازگی اور قیمتوں کا جائزہ لیااور نرخ کے بارے میں معلومات لیں۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری نرخ پر اشیاء خورونوش کی دستیابی یقینی بنائی جائے۔

ڈپٹی کمشنر فروہ عامر نے کہا کہ پھل، سبزیوں اور دیگر اشیاء خورونوش کے معیار پر ہرگز سمجھوتہ نہیں کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق سہولت بازار میں عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔

اشتہار
Back to top button