بسم اللہ الرحمن الرحیم

علاقائی

گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول سِدھا تھل میں ورلڈ سکاؤٹ فاؤنڈر ڈے جوش و خروش سے منایا گیا

گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول سِدھا تھل میں بانی عالمی سکاؤٹ تحریک لارڈ رابرٹ سٹیفن سَن سمتھ بیڈَن پاوَل کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے ورلڈ سکاؤٹ فاؤنڈر ڈے جوش و خروش سے منایا گیا۔

سکول ہذا میں اس حوالے سے ضلع کی مرکزی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ جس کیلئے ایک عارضی خیمہ بستی بسائی گئی۔ اس تقریب میں سی ای او ایجوکیشن ضلع خوشاب و ڈسٹرکٹ سکاؤٹ کمشنر ڈاکٹر محمد قیوم خان نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔

چیف گیسٹ ڈاکٹر محمد قیوم خان کی آمد پر گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول سِدھاتھل کے سکاؤٹس نے مہمانِ خصوصی کو گارڈ آف آنر پیش کیا اور پھولوں کی پتیوں سے شاندار استقبال کیا۔

سی ای او ایجوکیشن نے سکاؤٹس کے ساتھ مل کر شجر کاری مہم کا افتتاح کرتے ہوئے پودا لگایا، داخلہ مہم میں ایک بچے کا اپنے ہاتھوں سے ایڈمشن کیا اور کیمپ کی انسپکشن کی اور پنجاب لیول پر حاصل کی گئی کامیابیوں پر سکول ہذا کے سکاؤٹ لیڈر پی ای ٹی حافظ فہیم الرحمان، اسسٹنٹ سکاؤٹ لیڈر محمد سفیان، سکاوٹ شہادت حسین اور ان کی پوری ٹیم کی محنت کو خوب سراہا۔ سی ای او ایجوکیشن کے ہمراہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایڈمن ملک احمد خان، ڈسٹرکٹ سکاؤٹ سیکرٹری ملک محمد خالد راہداری، سکاؤٹ لیڈر ٹرینر پنجاب بوائے سکاؤٹ ایسوسی ایشن احمد خان ٹائیگر اور وڈ بیجر محمد اسلم بھی موجود تھے۔

اس موقع پر سکول ہذا اور گورنمنٹ ہائی سکول راہداری کے سکاؤٹس کی طرف سے مختلف سرگرمیاں پرفارم کی گئیں۔ شرکائے تقریب تھل کی ثقافت ڈاچی ڈانس سے خوب محظوظ ہوئے۔

ہیڈ ماسٹر ادارہ ہذا ملک محمد خان کی طرف سے سی ای او ایجوکیشن کو یاد گاری شیلڈ بھی پیش کی گئی۔

اشتہار
Back to top button