
سئنیر صحافی راجہ نورالہی عاطف کو تحریک منہاج القرآن ضلع خوشاب کی طرف سے انعام حسن کارکردگی
سٹی پریس کلب کراچی کے آنریری کارسپانڈنٹ ، سئنیر صحافی راجہ نورالہی عاطف کو تحریک منہاج القرآن ضلع خوشاب کی طرف سے بوجہ حسن کارکردگی خصوصی انعام کی عطائیگی، عوامی، سماجی، تعلیمی، ادبی اور صحافتی حلقوں کی طرف سے مبارکباد اور نیک تمناوں کااظہار۔
ضلع خوشاب کے سئنیر صحافی، میڈیا ڈائریکٹر انٹرینشنل ادبی تنظیم شریف اکیڈمی جرمنی چیپٹر ڈسٹرکٹ خوشاب راجہ نورالہی عاطف کو دینی محافل کی پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا میں بہترین کوریج کروانے کے اعتراف میں تحریک مہناج القرآن تحصیل نورپورتھل کے زیر اہتمام ایک خصوصی نشست کے دوران صدر تحریک منہاج القرآن ضلع خوشاب ملک غلام محمد صفدر اعوان کی طرف سے خصوصی انعام عطا کیاگیا۔
تقریب میں صدر منہاج القرآن تحصیل نورپور تھل محمد سعید رحمانی، ناظم اعلی ا منہاج القرآن سیٹھ محمد رضوان، مقامی رہنما حافظ شیر افضل اعوان، ناظم گوشہء درود نورپور تھل ملک عمیر حسن مغل، ناظم دعوت ملک محمد شکیل جوڑا، ناظم ممبر شپ ملک قمر عباس پہوڑ، سابق وائس چیئرمین نواب احمد حیات مغل ، رہنما اصلاحی جماعت تحصیل نورپور تھل ملک محمد یعقوب مغل، رہنما تحریک منہاج القرآن دلدار احمد خان بلوچ اور جماعت اہل سنت کے دیگر مقامی راہنماوں نے بھرپور شرکت کی۔
دوران تقریب مقررین نے کہا کہ ہم ضلع خوشاب کی صحافت کے سرمایہ ء افتخار ، راجہ نورالہی عاطف کو تعمیری او مثبت صحافت کے فروغ اور خصوصا” دینی محافل کی بھرپور میڈیا کوریج کروانے پر زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور ان کے تمام اداروں کی انتظامیہ کے بھی بے حد ممنون و مشکور ہیں۔
اس موقع پر سٹی پریس کلب کراچی کے آنریری کارسپانڈنٹ راجہ نورالہی عاطف نے خصوصی انعام و اکرام سے نوازنے پر تحریک منہاج القرآن ضلع خوشاب کے جملہ قائدین کا تہ دل سے شکریہ ادا کیا۔