
حکومت پنجاب علم کی روشنی گھر گھر پہنچانے کے لیے بھرپور اقدامات کر رہی ہے، چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن ڈسٹرکٹ خوشاب
چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن ڈسٹرکٹ خوشاب جناب ڈاکٹر محمد قیوم خان نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب علم کی روشنی گھر گھر پہنچانے کے لیے بھرپور اقدامات کر رہی ہے۔ اساتذہ کرام کی تربیتی ورکشاپس اور سرکاری تعلیمی اداروں میں ای سی سی رومز کے لیے بکس اور کٹس کی فراہمی اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول نورپور تھل میں فیز ٹو اور فیز تھری کے تحت سرکاری پرائمری، ایلیمنٹری اور سیکنڈی سکولز کے ای سی سی رومز کے لیے کٹس تقسیم کرنے کی تقریب سے خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔
ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ایلیمنٹری سکولز خوشاب فیض الحسن ملک، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر تحصیل نورپورتھل ظہیر عباس بھٹی اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایڈمن سی ای او آفس ملک احمد خان بھی اس موقع پر موجود تھے ۔ تقریب میں سرکاری سکولوں کے سینیئر ہیڈ ماسٹرز اور دیگر متعلقہ سٹاف نے شرکت کی۔
اس موقع پر ڈی ای او ایلیمنٹری سکولز خوشاب فیض الحسن ملک اور ڈپٹی ڈی ای او ظہیر عباس بھٹی نے بھی شرکائے تقریب سے خصوصی خطاب کیا۔
آخر میں تحصیل بھر کے متعلقہ سرکاری سکولوں کے سربراہان میں ای سی سی رومز کے لیے کٹس بھی تقسیم کی گئیں۔ اس حوالے سے جی پی ایس عید گاہ نورپور تھل کے ٹیچرز مالک اشتر تھہیم اور عبدالستار بھٹی نے بھی اپنی خدمات پیش کیں جبکہ اس تقریب کے نقابت کے فرائض اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر رنگپور بگھور ملک محمد امتیاز نسیم نے بطریق احسن سرانجام دیے ۔