
علاقائی
محکمہ جنگلات خوشاب فاریسٹ ڈویژن کے زیر اہتمام وائلڈ لائف پارک کی تزئین و آرائش کےلیئے زیبائشی پودا جات کی شجرکاری کی تقریب
ڈپٹی کمشنر خوشاب فروہ عامر کی ھدایات پر محکمہ جنگلات خوشاب فاریسٹ ڈویژن کے زیر اہتمام وائلڈ لائف پارک کی تزئین و آرائش کےلیئے زیبائشی پودا جات کی شجرکاری کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
تقریب میں ڈپٹی کمشنرفروہ عامر،ایم این اے ملک شاکر بشیر اعوان اور ایم پی اے ملک محمد آصف بھاء نے خصوصی شرکت کی اور اپنے ہاتھ سے پودا لگا کر شجرکاری میں حصہ لیا۔
ڈپٹی کمشنر اور ممبران اسمبلی نے محکمہ جنگلات کی کاوش کو سراہا اور لینڈ سکیپنگ کے کام کی تحسین کی۔ڈپٹی کمشنرنے ڈسٹرکٹ فاریسٹ آفیسر محمد خلیل کو کام اسی طرح جاری رکھنے کی تلقین کی۔
شرکاء کا کہنا تھا کہ شجرکاری سے وائلڈ لائف پارک کی خوبصورتی میں اضافہ ھوا ہے جو آنے والے سیاحوں اور شہریوں کے لیے پارک کی کشش میں اضافے کا باعث بنے گا اور ماحول کی بہتری میں بھی سود مند ثابت ہوگا۔