
تحریک منہاج القرآن تحصیل نور پورتھل کے زیر اہتمام پروفسیر ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی سالگرہ
صدر تحریک منہاج القرآن ضلع خوشاب ملک غلام محمد صفدر اعوان نے کہا ہے تحریک منہاج القرآن کے سربراہ علامہ پروفیسر ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی ملت اسلامیہ کے لیے گرانقدر خدمات ہیں۔
ان خیالات کااظہار انہوں نے تحریک منہاج القرآن تحصیل نور پورتھل کے زیر اہتمام پروفسیر ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی سالگرہ کی مناسبت سے منعقدہ پروقار تقریب سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوءے کیا۔
تقریب میں صدر منہاج القرآن تحصیل نورپور تھل محمد سعید رحمانی ، ناظم اعلی ا منہاج القرآن سیٹھ محمد رضوان ، مقامی رہنما حافظ شیر افضل اعوان، ناظم گوشہء درود نورپور تھل ملک عمیر حسن مغل، ناظم دعوت ملک محمد شکیل جوڑا، ناظم ممبر شپ ملک قمر عباس پہوڑ، سابق وائس چیئرمین نواب احمد حیات مغل، رہنما اصلاحی جماعت تحصیل نورپور تھل ملک محمد یعقوب مغل، رہنما تحریک منہاج القرآن دلدار احمد خان بلوچ اور جماعت اہل سنت کے دیگر مقامی راہنماوں نے بھرپور شرکت کی۔
دوران تقریب ممتاز مذہبی سکالر علامہ پروفیسر ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی سالگرہ کا کیک بھی کاٹا گیا۔
اس موقع پر محافل میلاد مصطفی ا صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے شاندار انعقاد پر ان کے مہتمم حضرات رانا محمد جمیل، ملک محمد ظفر چوہان، ملک فیض اللہ مغل، ملک محمد یعقوب مغل میں انعامات تقسیم کیے گئے جبکہ دینی محافل کی پرنٹ والیکٹرانک میڈیا پر بہترین کوریج پر سٹی پریس کلب کراچی کے آنریری کارسپانڈنٹ راجہ نورالہی عاطف کو خصوصی انعام سے نوازا گیا۔
آخر میں ملک و قوم و عالم اسلام کی تعمیر و ترقی اور امن و خوشحالی کے لیے خصوصی دعا بھی مانگی گئی۔