
علاقائی
ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال خوشاب ڈاکٹر آصف محمود احمد قاضی کا ڈی ایچ کیو (خوشاب کیمپس) کا تفصیلی دورہ
ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال خوشاب ڈاکٹر آصف محمود احمد قاضی نے گزشتہ شب ڈی ایچ کیو (خوشاب کیمپس) کا تفصیلی دورہ کیا۔
دورہ کے دوران انہوں نے زنانہ و مردانہ وارڈز کا معائنہ کیا اور مریضوں کو دی جانے والی طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔
اس مو قع پر انہوں نے صفائی ستھرائی اور سٹاف کی حاضری کو بھی چیک کیا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ ہسپتال میں آنے والے مریضوں کو تمام طبی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنا یا جائے۔