بسم اللہ الرحمن الرحیم

حادثات و جرائم

انگہ آتشزدگی: ریسکیو 1122 خوشاب نے متأسرہ مقام پر رسائی حاصل کرتے ہوئے 12 گھنٹوں کی مسلسل فائر فائٹنگ کے بعد آگ پر قابو پا لیا

ڈسٹرکٹ آفیسر ریسکیو خوشاب انجینئر حافظ عبدالرشید نے میڈیا کو بتایا ہےکہ ریسکیو کنٹرول روم خوشاب کو گزشتہ روز دن 11 بجکر 55 منٹ پر آتشزدگی کی ایمرجنسی کال موصول ہوئی کہ تحصیل نوشہرہ میں انگہ کے مقام پر جنگل کو آگ لگی ہوئی ہے جو کہ پھیلنے کا خطرہ ہے۔

ڈسٹرکٹ آفیسر ریسکیو خوشاب کے مطابق واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 نوشہرہ اور سینٹرل ریسکیو اسٹیشن خوشاب سے 16 ریسکیو عملہ پر مشتمل ٹیموں نے آتشزدگی کے مقام پر رسائی حاصل کرتے ہوئے 12 گھنٹوں کی مسلسل فائر فائٹنگ کے بعد آگ پر قابو پا لیا۔ آگ نے تقریباً 200 ایکڑ کے علاقے کو متاثر کیا۔

اشتہار
Back to top button