
علاقائی
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو) عبدالستار خان کا محلہ رونق پورہ سرگودھا روڈ سیم نالہ کا دورہ اور نالے پر جاری صفائی کے کام کا جائزہ
ڈپٹی کمشنر خوشاب فروہ عامر کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو) عبدالستار خان نے محلہ رونق پورہ سرگودھا روڈ سیم نالہ کا دورہ کیا اور نالے پر جاری صفائی کے کام کا جائزہ لیا۔
اس مو قع پر چیف سینٹری انسپکٹر مہر طارق اور دیگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے۔
اے ڈی سی (آر) نے متعلقہ افسران کو ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ نالہ کی صفائی کو جلد از جلد مکمل کیا جائے۔وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن ستھراء پنجاب پر کسی قسم کا سمجھو تا نہیں کیا جائے گا۔