بسم اللہ الرحمن الرحیم

علاقائی

ماہر تعلیم ملک احمد خان بطور اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایڈمن سی ای او ایجوکیشن آفس خوشاب تعینات

ممتاز ماہر تعلیم ملک احمد خان بطور اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایڈمن سی ای او ایجوکیشن آفس خوشاب تعینات، عوامی، سماجی، تعلیمی، ادبی اور صحافتی حلقوں کی طرف سے مبارکباد اور نیک تمناؤں کا اظہار۔

واضح رہے کہ نامور ماہر تعلیم ملک احمد خان کا تعلق تحصیل نورپورتھل کے گاؤں پیلووینس سے ہے۔ آپ ہردلعزیز ،پروقار، ملنسار، بردبار اور معاملہ فہم شخصیت کے مالک ہیں۔ اپنے انہی اوصاف حمیدہ کی وجہ سے اساتذہ کرام میں بہت مقبول ہیں۔ بطور ٹیچرز رہنما ملک احمد خان کی خدمات مثالی ہیں اور بحیثیت ٹیچر گورنمنٹ ٹیکنیکل ماڈل ہائی سکول جوہرآباد کے لیے گرانقدر خدمات سر انجام دی ہیں۔

دریں اثناء پنجاب ٹیچرز یونین ضلع خوشاب کے صدر ملک محمد امتیاز اعوان اور ضلعی جنرل سیکرٹری پی ٹی یو ملک شوکت حیات شاہی کھرل نے ملک احمد خان کے آفس میں جا کر ان کی تعیناتی پر انہیں دلی مبارکباد دی اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ جس پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایجوکیشن ملک احمد خان نے ٹیچرز راہنماؤں کا تہ دل سے شکریہ ادا کیا۔

اشتہار
Back to top button