
ڈپٹی کمشنر خوشاب اور ڈی پی او خوشاب کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیشن کمیٹی برا ئے نیشنل ایکشن پلان کا پہلا اجلاس
ڈپٹی کمشنر خوشاب فروہ عامر اور ڈی پی او خوشاب تو قیر محمد نعیم کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیشن کمیٹی برا ئے نیشنل ایکشن پلان کا پہلا اجلاس ڈی سی آفس کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔
اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو) عبدالستار خان، اسسٹنٹ کمشنر خوشاب چوہدری ضیاء اللہ، اسسٹنٹ کمشنر نو شہرہ عرفان مارٹن، اسسٹنٹ کمشنر قائدآباد عنصرعلی کے علاوہ قانون نافذ کر نیوالے اداروں اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔
اجلاس میں ڈپٹی کمشنر نے امن وامان کی مجموعی صورتحال، تجاوزات،صفائی اور ریونیو کے متعلق ایجنڈا کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ حکو مت پنجاب کی ہدایات کے مطابق اجلاس ایجنڈا میں پیش کئے جا نیوالے تمام امور پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جا ئے اور آئندہ اجلاس میں نیشنل ایکشن پلان کی کاروائیوں سے متعلق رپورٹ پیش کی جا ئے۔