
علاقائی
ڈپٹی کمشنر خوشاب فروہ عامر کا سفاری پارک اور کشمیر پارک کا اچانک دورہ
ڈپٹی کمشنر خوشاب فروہ عامر نے سفاری پارک اور کشمیر پارک کا اچانک دورہ کیا۔
اس موقع پر سی او ایم سی حراء جاوید اورپارک انتظامیہ بھی موجود تھے۔
ڈپٹی کمشنر نے پارکوں کی صفائی ستھرائی کی مجموعی صورتحال اور دیگر انتظامی امور کا جائزہ لیا۔
ڈپٹی کمشنر فروہ عامر نے متعلقہ افسران کو ہدایات جاری کیں کہ پارکوں کی صفائی ستھرائی اور ٹوٹ پھوٹ کا شکار چیزوں کی مرمت کا خاص خیال رکھا جائے۔
ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ پارک عوام الناس کی تفریح کا ذریعہ ہیں اور ضلعی انتظامیہ کی ذمہ داری ہے کہ پارکوں کی تزئین و آرائش کا اہتمام کریں۔