بسم اللہ الرحمن الرحیم

علاقائی

ڈپٹی کمشنر خوشاب فروہ عامر کا اچانک نیو لاری اڈا، مظفر گڑھ روڈ پر گرین بیلٹس اور پولیس لائن کا دورہ

ڈپٹی کمشنر خوشاب فروہ عامر نے اچانک نیو لاری اڈا،مظفر گڑھ روڈ پر گرین بیلٹس اور پولیس لائن کا دورہ کیا۔

ڈپٹی کمشنر نے نیو لاری اڈا پر صفائی ستھرائی کے انتظامات کا چیک کیا اور میونسپل کمیٹی کے افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ صفائی پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

اس موقع پر ڈی ڈی ڈویلپمنٹ سہیل سکندر ،سی او ایم سی حراء جاوید اور میونسپل کمیٹی کے دیگر افسران بھی موجود تھے۔بعدازاں ڈپٹی کمشنر فروہ عامر نے مظفرگڑھ روڈ پر گرین بیلٹس کا معائنہ کیا اور فاریسٹ آفیسر کو سخت ہدایت کی کہ گرین بیلٹس کے کام کو جلد از جلد مکمل کیا جائے۔

ڈپٹی کمشنر نے پولیس لائن میں ہونے والے انویسٹیگیشن آفیسر کے ٹیسٹ کا موقع پر جا کر مشاہدہ کیا اور متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ ٹیسٹ کا انعقاد میرٹ کے مطابق کیا جائے۔

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر چوہدری ضیاء اللہ بھی موجود تھے۔

اشتہار
Back to top button