بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

انٹراپارٹی انتخابات، پیپلزپارٹی کو جواب جمع کرانے کیلئے 12 مارچ تک مہلت

الیکشن کمیشن نے پاکستان پیپلزپارٹی انٹراپارٹی انتخابات کیس میں پیپلزپارٹی کو 12 مارچ تک کا وقت دے دیا ہے۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان میں پاکستان پیپلزپارٹی انٹراپارٹی انتخابات کیس کی سماعت ممبر سندھ نثار درانی کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے کی۔

پیپلزپارٹی کی جانب سے وکیل ساجد تنولی پیش ہوئے اور استدعا کی کہ چیئرمین پیپلزپارٹی امریکا میں ہیں، ہمیں ایک ماہ کا وقت دیا جائے۔ممبر سندھ الیکشن کمیشن نے کہا کہ 6 جنوری 2021 کو انٹرا پارٹی انتخابات کرائے گئے، پیپلزپارٹی کے انتخابات چار سال کے لیے ہوتے ہیں۔

وکیل ساجد تنولی نے کہا کہ پارٹی چیئرمین کو 6 فروری کو نوٹس دیا گیا، ڈی ڈی لا کی جانب سے 6 فروری کو نوٹس ہوا جس کے بعد حاضر ہوگئے ہیں۔ممبر سندھ نے کہا کہ 4 سال میں الیکشن کرانے تھے جو نہیں کرائے آپ کو شوکاز جاری کیا ہے، وکیل ساجد تنولی نے کہا کہ فاروق ایچ نائیک بھی سینیٹ کی ذمہ داریوں کی وجہ سے مصروف ہیں۔

ممبر پنجاب نے کہا کہ آپ کو جواب جمع کرانے کے لیے کتنا وقت درکار ہے؟ وکیل پیپلزپارٹی نے کہا کہ ایک ماہ کا وقت دے دیں، جواب جمع کرادیں گے، الیکشن کمیشن نے پیپلزپارٹی کو 12 مارچ تک کا وقت دیتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

اشتہار
Back to top button