بسم اللہ الرحمن الرحیم

تجارت

اوگرا نے درآمدی ایل این جی مہنگی کر دی

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے درآمدی ایل این جی مہنگی کر دی۔اوگرا نے فروری کے لیے ایل این جی کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا۔نوٹی فکیشن کے مطابق سوئی ناردرن کے سسٹم پر ایل این جی 0.23 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مہنگی کرکے قیمت 12.90 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے۔

جبکہ سوئی سدرن کے سسٹم پر ایل این جی 0.07 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مہنگی کی گئی ہے، جس کے بعد اس کی قیمت 12.67 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو ہو گئی ہے۔واضح رہے کہ جنوری میں سوئی ناردرن کے لیے ایل این جی کی قیمت 12.67ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو تھی جبکہ جنوری میں سوئی سدرن کے لیے ایل این جی کی قیمت 12.60 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو تھی۔

اشتہار
Back to top button