بسم اللہ الرحمن الرحیم

تجارت

ترقیاتی منصوبوں کیلئے روان سال  6 کھرب 28 ارب 89 کروڑکے فنڈز جاری

 اس سال ترقیاتی منصوبوں کیلئے 9 کھرب 50 ارب روپے کے فنڈز مختص کئے ہیں

حکومت نے  ترقیاتی منصوبوں کیلئے مجموعی طور پر اب تک 6 کھرب 28 ارب 89 کروڑکے فنڈز جاری کر دیئے ہیں، جن میں سے اب تک 2 کھرب20ارب19کروڑ روپے خرچ کیے جاچکے ہیں۔

پلاننگ کمیشن کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق حکومت نے رواں مالی سال کے دوران ترقیاتی منصوبوں کیلئے 9 کھرب 50 ارب روپے کے فنڈز مختص کئے ہیں۔

وزارت منصوبہ بندی، ترقی، اصلاحات و خصوصی اقدامات  کے  اعداد و شمار کے مطابق این ٹی ڈی سی پیپکو کے ترقیاتی منصوبوں کیلئے 56 ارب 75کروڑ، نیشنل ہائی وے اتھارٹی کیلئے96 ارب 75 کروڑ، واٹر ریسورس ڈویژن کیلئے ایک کھرب ایک ارب، سائنس ٹیکنالوجیکل ریسرچ ڈویژن کیلئے 3 ارب 98کروڑ، ریونیو ڈویژن کیلئے 5 ارب 81 کروڑ، پلاننگ کمیشن کیلئے 7 ارب 49 کروڑ، ریلویز ڈویژن کیلئے 21 ارب، پٹرولیم ڈویژن کیلئے 86کروڑ 65لاکھ، پاکستان نیوکلیئر ریگولیٹری اتھارٹی کیلئے 15کرو ڑ 38 لاکھ، قومی تاریخی ورثہ ڈویژن کیلئے 38 کروڑ 52لاکھ، صحت کی سہولیات بہتر بنانے کیلئے 14ارب 85کروڑ، نیشنل فوڈ سکیورٹی ریسرچ ڈویژن کیلئے 8 ارب 37 کروڑ، میری ٹائم افیئرز ڈویژن کیلئے 91کروڑ ، لاجسٹک ڈویژن کیلئے 55کروڑ 80لاکھ، داخلہ ڈویژن کیلئے 5ارب 23 کروڑ، بین الصوبائی رابطہ ڈویژن کیلئے ایک ارب 20کروڑ، انفارمیشن ٹیکنالوجی ٹیلی کام ڈویژن کیلئے8 ارب 37 کروڑ، انفارمیشن اینڈ براڈ کاسٹنگ ڈویژن کیلئے 2 ارب 20کروڑ، صنعت و پیداوار ڈویژن کیلئے ایک ارب 49کروڑ  روپے کے فنڈز مختص کئے ہیں

اشتہار
Back to top button