![](/wp-content/uploads/2025/02/The-first-phase-of-the-physical-test-for-the-recruitment-of-Investigation-Officers-in-the-Punjab-Enforcement-and-Regularity-Authority-was-held-at-Police-Lines-Joharabad-11-Feb-2025-NEWS.com_.pk_-e1739297194251-780x291.webp)
پنجاب انفورسمنٹ اینڈ ریگولرٹی اتھارٹی میں بھرتی کے لیے انویسٹیگیشن آفیسر کے فزیکل ٹیسٹ کے پہلے مرحلے کا انعقاد پولیس لائن جوہرآباد میں ہوا
پنجاب انفورسمنٹ اینڈ ریگولرٹی اتھارٹی میں بھرتی کے لیے انویسٹیگیشن آفیسر کے فزیکل ٹیسٹ (دوڑ، چھاتی اور قد کی پیمائش) کے پہلے مرحلے کا انعقاد پولیس لائن جوہرآباد میں ہوا۔
دوڑ علی شیل پیٹرولیم سے شروع ہو کر پولیس لائن پر اختتام پذیر ہوئی۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو) عبدالستار خان نے دوڑ کی نگرانی کی۔
دوڑ میں کامیاب ہونے والے امیدواروں کی قد اور چھاتی کی پیمائش کا ٹیسٹ پولیس لائن میں ہوا جس کی نگرانی ڈپٹی کمشنر فروہ عامر اور ڈی پی او توقیر محمد نعیم نے کی۔
ڈپٹی کمشنر فروہ عامر اور ڈی پی او تو قیر محمد نعیم نے موقع پر جا کر ٹیسٹ کے سلسلے میں کیے گئے انتظامات کا بغور جائزہ لیااور تمام کاؤنٹرز کا مشاہدہ کیا۔
اس موقع پر فوکل پرسن اسسٹنٹ کمشنر چوہدری ضیا اللہ، سی او ایم سی حراء جاوید،ریسکیو1122،ایجوکیشن،پولیس اور دیگر محکموں کے افسران بھی موجود تھے۔
ڈپٹی کمشنر فروہ عامر اور ڈی پی او توقیر محمد نعیم نے ٹیسٹ میں کامیاب ہونے والے امیدواروں کی حوصلہ افزائی کی اور کہا کہ تمام محکمےایس او پیز کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈیوٹی روسٹر کے مطابق اپنی ذمہ داریاں ادا کر رہے ہیں، میرٹ پر بھرتیوں کو یقینی بنایا جائے گا۔
دوسرے مرحلے میں ٹیسٹ کا انعقاد 13فروری بروز بدھ کو ہوگا۔