بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

صدر آصف زرداری کی ترک ہم منصب سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات پر بات چیت

صدر مملکت آصف علی زرداری نے دورہ پرتگال کے دوران ترکیہ میں مختصر قیام کیا، اس دوران ان کی ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان سے مختصر ملاقات بھی ہوئی۔ استنبول ایئرپورٹ پر صدر آصف علی زرداری نے رجب طیب اردوان سے ملاقات کی، دونوں رہنماؤں کے درمیان خوشگوار جملوں کا تبادلہ ہوا۔

قبل ازیں ترکیہ کے وزیر خارجہ حاکان فدان نے استنبول ایئرپورٹ پر صدر آصف زرداری کا استقبال کیا۔ترک صدر رجب طیب اردوان سے ملاقات کے دوران دونوں صدور کے مابین خوشگوار جملوں کا تبادلہ ہوا، ملاقات میں دوطرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال بھی کیا گیا۔

 

اشتہار
Back to top button