![](/wp-content/uploads/2025/02/chairmansenate-780x470.webp)
قومی
چیئرمین سینیٹ کا پائیدار مستقبل کیلئے ماحولیاتی تبدیلی مسئلے سے نمٹنے پرزور
سینیٹ کے چیئرمین سید یوسف رضا گیلانی نے پائیدار اور جامع مستقبل یقینی بنانے کیلئے ماحولیاتی تبدیلی کے مسئلے سے نمٹنے پر زور دیا ہے۔انہوں نے لاہور میں پنجاب اسمبلی میں دولت مشترکہ پارلیمانی ایسوسی ایشن کے ایشیاء اور جنوب مشرقی ایشیاء کی پہلی مشترکہ کانفرنس کے اختتامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے عالمی چیلنجز سے نمٹنے کیلئے پارلیمان کے
کردار کو تبدیلی کے انجن کے طور پر اجاگر کیا۔انہوں نے کہا جنوبی اور جنوب مشرقی ایشیاء اب بھی غربت اور عدم مساوات جیسے مسائل سے نبرد آزما ہیں جو کہ علاقائی تعاون اور مشترکہ ذمہ داری کا تقاضا کرتے ہیں۔
سید یوسف رضا گیلانی نے تیز رفتار تکنیکی تبدیلیوں بشمول مصنوعی ذہانت اور سوشل میڈیا کے اثرات کو اجاگر کیا اور غلط معلومات و سائبرسیکورٹی کے خطرات جیسے چیلنجز کے حوالے سے محتاط رہنے کی ضرورت پر زور دیا۔