بسم اللہ الرحمن الرحیم

قومی

حکومت نے فلسطین،لبنان،شام کے جنگ متاثرین کیلئے مزید امداد بھجوا دی

حکومت پاکستان کی طرف سے فلسطین، لبنان اور شام کے جنگ سے متاثرہ افراد کو انسانی بنیادوں پر امداد بھیجنے کا سلسلہ جاری ہے ۔وزیراعظم شہبازشریف کی ہدایا ت پر قدرتی آفات سے بچائو کے قومی ادارے نے الخدمت فاؤنڈیشن کے تعاون سے ایک اور امدادی کھیپ روانہ کی ہے۔

فلسطین، لبنان اور شام کے جنگ زدہ افراد کیلئے تقریباً پچاس ٹن پرمشتمل کھیپ بھیجی گئی۔امدادی سامان بھیجنے کی تقریب جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ کراچی میں ہوئی جس میں این ڈی ایم اے ، وزارت خارجہ اور الخدمت فائونڈیشن کے اعلی حکام نے شرکت کی۔

یہ امداد ایک چاٹرڈ پرواز کے ذریعے کراچی سے اردن روانہ کی گئی۔امدادی سامان میں ڈبہ بند گوشت، خشک دودھ، حفظان صحت کی کٹس ، کپڑے ، کمبل ، خیمے اور بستر شامل ہیں۔اب تک فلسطین، لبنان اور شام کے متاثرہ افراد کیلئے اٹھارہ سو ٹن سے زائد امدادی اشیاء بھیجی جاچکی ہیں۔

اشتہار
Back to top button