اینٹی نارکوٹکس فورس نے مختلف کارروائیوں میں 96 کلو سے زائد منشیات برآمد کر کے 8 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ترجمان اے این ایف کے مطابق اینٹی نارکوٹکس فورس نے 6 کارروائیوں میں96.807 کلو گرام منشیات برآمد کی، پشاور، نوشہرہ، شیخوپورہ، چناب اور حیدرآباد میں کارروائیوں کے دوران 8 ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔اےاین ایف ترجمان نے بتایا کہ کارروائیوں میں 78 کلو گرام چرس ،16 کلو 800گرام افیون، 2 کلو7 گرام آئس برآمد ہوئی، گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔
اے این ایف کی مختلف کارروائیاں، 96 کلو سے زائد منشیات برآمد، 8 ملزمان گرفتار
