بسم اللہ الرحمن الرحیم

علاقائی

چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن ڈسٹرکٹ خوشاب کا گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول فاربوائز آدھی کوٹ کا دورہ

مجموعی طور پر ادارے کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار

چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن ڈسٹرکٹ خوشاب ڈاکٹر محمد قیوم خان نے گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول فاربوائز آدھی کوٹ کا دورہ کیا۔

اس موقع پر انہوں نے سٹاف کی حاضری چیک کی اور مختلف کلاسز کا جائزہ بھی لیا ۔ قبل ازیں سی ای او ایجوکیشن ڈسٹرکٹ خوشاب ڈاکٹر محمد قیوم خان کی آمد پر پرنسپل ادارہ ہذا محمد رمضان سروہی کی قیادت میں ان کا پرتپاک استقبال بھی کیا گیا۔

کو آرڈینیٹر جی ایچ ایس اس آدھی کوٹ غلام مصطفی ا کمال نے میڈیا سے خصوصی ٹیلیفونک گفتگو میں بتایا کہ سی ای او ایجوکیشن ڈاکٹر محمد قیوم خان نے مجموعی طور پر ہمارے ادارے کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

اشتہار
Back to top button