علاقائی
ڈپٹی کمشنر خوشاب کا پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ
اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو) عبدالستار خان، ڈی او انڈسٹریز عبداللہ کے علاوہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس،ایم سیز کے افسران اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران کی شرکت
ڈپٹی کمشنر خوشاب فروہ عامرکی زیر صدارت پرائس کنٹرول کمیٹی کا اجلاس ڈی سی آفس کانفرنس ہال میں منعقد ہوا۔
اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو) عبدالستار خان، ڈی او انڈسٹریز عبداللہ کے علاوہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس،ایم سیز کے افسران اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔
اجلاس میں ڈپٹی کمشنر نے پرائس کنٹرو ل مجسٹریٹس کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ اشیاء خوردونوش کی حکومتی نرخوں پر فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے تمام افسران فیلڈ میں متحرک رہیں اور گراں فروشوں کے خلاف سخت ایکشن لیں تاکہ عوام الناس کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کیا جا سکے۔