بسم اللہ الرحمن الرحیم

علاقائی

حکومت پنجاب شعبہءتعلیم کے فروغ کےلیے بھرپوراقدامات کررہی ہے، چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن خوشاب

گورنمنٹ ہائی سکول فاروق آباد نورپورتھل میں ایجوکیشن آفیسرز اور سرکاری ہائی سکولز کے ہیڈماسٹرز کی ایک اہم میٹنگ

چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن خوشاب ڈاکٹر محمد قیوم خان نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب شعبہءتعلیم کے فروغ کےلیے بھرپوراقدامات کررہی ہے۔

ان خیالات کااظہار انہوں نے گورنمنٹ ہائی سکول فاروق آباد نورپورتھل میں ایجوکیشن آفیسرز اور سرکاری ہائی سکولز کے ہیڈماسٹرز کی ایک اہم میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔

محمد یاسین ڈی ای او سیکنڈری سکولز خوشاب، ملک شیر بہادر ڈپٹی ڈی ای او سیکنڈری سکولز خوشاب، ظہیر عباس بھٹی ڈپٹی ڈی ای او ایلیمنٹری سکولز تحصیل نورپورتھل، ملک محمد احتشام ایکٹنگ ڈپٹی ڈی ای او فیمیل تحصیل نورپورتھل اور محمد رمضان سروہی ایکس ڈپٹی ڈی ای او قائد آباد بھی اس موقع پر موجود تھے۔

جناب ڈاکٹر محمد قیوم خان نے کہا کہ بچے ہمارا مستقبل ہیں۔ ان کی صحیح خطوط پر تعلیم و تربیت ہم سب کی اولین ذمہ داری ہے۔ انہوں نے کہا کہ نونہالان وطن کی ہمہ جہتی تعلیم و تربیت کے لیے ہرگز کوئی دقیقہ فرو گزاشت نہ کیا جائے۔

سی ای او ایجوکیشن نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری تعلیمی اداروں میں زیادہ سے زیادہ بچوں کے داخلے کو یقینی بنایا جائے۔ طلباء کی حاضری پر خصوصی توجہ دی جائے۔ نصابی اور ہم نصابی سرگومیوں کے فروغ کے لیے ہرگز کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے۔ جناب ڈاکٹر محمد قیوم خان نے کہا کہ سکولوں میں قائم ای سی سی روم میں مطلوبہ سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔ سکولوں کی خوبصورتی اور صفائی کو مزید موثر بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ این ایس بی فنڈز کا درست استعمال کیاجائے۔

دوران میٹنگ چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن ڈسٹرکٹ خوشاب جناب ڈاکٹر محمد قیوم نے سرکاری تعلیمی اداروں کی فعالیت کے لیے مزید ضروری ہدایات بھی جاری کیں۔

میٹنگ سے ڈی ای اوز نے بھی خطاب کیا۔

اس میٹنگ کی نقابت کے فرائض اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر ملک محمد امتیاز نسیم نے بطریق احسن سر انجام دیے۔

اشتہار
Back to top button