بسم اللہ الرحمن الرحیم

علاقائی

پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122خوشاب نے یوم یکجہتی ڈے بھر پور جوش و جذبے سے منایا

سیمینار اور آگاہی واک کا اہتمام

پنجاب ایمرجنسی سروس ریسکیو 1122خوشاب نے اپنے کشمیری بھائیوں کے حق میں یوم یکجہتی ڈے بھر پور جوش و جذبے سے منایا۔

کشمیر ڈے کے حوالے سے ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن کے زیر اہتمام خوشاب میں سیمینار اور آگاہی واک کا اہتمام کیا گیا جس میں ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن، ریسکیو1122، قانون نافذ کرنے والے اداروں سمیت دیگر سماجی لوگوں اور طلباء نے شرکت کی۔

ڈسٹرکٹ آفیسر ریسکیو انجینئر حافظ عبدالرشید نے کہا کہ آزادی سے جینا کشمیری بھائیوں کا بنیادی حق ہے۔ 5 فروری کوہر سال کشمیر ٖ ڈے کے موقع پر عالمی سطح پر اس غاصبانہ قبضے کے خلاف ملکی اور عالمی سطح پر کشمیری عوام کی آزادی کے حق میں آواز کا بلند ہونا اس بات کاواضح ثبوت ہے کہ کشمیری عوام اس مشکل گھڑی میں اکیلے نہیں ہیں۔

5فروری کشمیر ڈے پر اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے ریسکیو افسران اور ریسکیو عملہ نے ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن کے زیر اہتمام جوہرآباد سٹی، تحصیل نوشہرہ، نورپور تھل اور قائدآباد میں نکلنے والی آگاہی واکس اور سیمینار میں شرکت کی اور تمام عملہ نے ہاتھوں کی زنجیر بنا کر اپنے کشمیری بھائیوں کی حمایت کا مظاہرہ کیا ۔واکس اور سیمینار کے اختتام پر کشمیری عوام کی آزادی اور ملک و قوم کی سلامتی کے لئے دعا بھی کی گئی۔

اشتہار
Back to top button