ڈپٹی کمشنر خوشاب فروہ عامر کا وائلڈ لائف پارک کا دورہ، پارک میں صفائی ستھرائی اور جاری تعمیراتی کام کا معائنہ
ڈپٹی کمشنر خوشاب فروہ عامر نے وائلڈ لائف پارک کا دورہ۔ اس موقع پر وائلڈ لائف کے افسران نے ڈپٹی کمشنر کو پارک کے مختلف شعبوں بارے بریفننگ دی۔
ڈپٹی کمشنر نے پارک میں صفائی ستھرائی اور جاری تعمیراتی کام کا معائنہ کیا اور ہدایات جاری کیں کہ جلد ازجلد پارک کے کام کو مکمل کیا جائے اور انہوں نے صفائی ستھرائی کے انتظامات کو بہتر بنانے کی ہدایات کیں۔بعدازاں ڈپٹی کمشنر نے ٹی ایچ کیو ہسپتال خوشاب کا دورہ کیا۔
اس موقع پر انہوں نے ہسپتال میں زیر علاج مریضوں کی عیادت کی اور ہسپتال میں ملنے والی سہولیات بارے دریافت کیا۔ ڈپٹی کمشنر نےایمرجنسی وارڈ،ان ڈور آؤٹ ڈور فارمیسی، ٹراما سنٹر،صفائی ستھرائی اور واصف علی واصف میڈیسن بینک میں میڈیسن کو چیک کیا۔ انہوں نے ہسپتال انتظامیہ کو ہدایات جاری کیں کہ آنے والے مریضوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔اس موقع پر ایم ایس ڈی ایچ کیو ڈاکٹر آصف محمود احمد قاضی بھی موجود تھے۔