بسم اللہ الرحمن الرحیم

علاقائی

ضلع خوشاب میں بھی یوم یکجہتیءکشمیر بھرپورطریقے سے منایاگیا

حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلع خوشاب میں بھی یوم یکجہتی ءکشمیر بھرپورطریقے سے منایاگیا۔

اس کے مو قع پر ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج جوہرآباد سے جوش وجذبہ کے ساتھ ایک ریلی کا اہتمام کیا گیا۔ ریلی کی قیادت ڈپٹی کمشنر فروہ عامر نے کی۔ ریلی میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (ریونیو) عبدالستار خان، اسسٹنٹ کمشنر خوشاب عثمان غنی، سی ای او ایجوکیشن ڈاکٹر محمد قیوم ،سابق سینیٹرڈاکٹر غوث محمد خان نیازی، کوآرڈینیٹر ٹو وفاقی پارلیمانی سیکرٹری مواصلات انجینیئر ملک طاہر ندیم بگھور بھی شریک تھے۔

ریلی کے شر کاء نے کشمیری بھائیوں کے حق میں نعروں پر مشتمل بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے اور کشمیر کے حق میں فلک شگاف نعرے بھی لگاۓ ۔ اسی طرح تحصیل نورپورتھل میں نکالی جانے والی ریلی کی قیادت اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر ہارون احمد شیراز اور ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ظہیر عباس بھٹی نے کی ریلی میں سئنیر ہیڈماسٹر ملک امتیاز حسین بوڑانہ سمیت دیگر محکموں کے ملازمین نے بھی شرکت کی۔

تحصیل قائد آباد اور تحصیل نوشہرہ میں بھی یوم یکجہتیء کشمیر کی مناسبت سے اسسٹنٹ کمشنرز کی قیادت میں ریلیاں نکالی گئیں۔ ان ریلیوں کے اختتام پر پاکستان کی سالمیت،ترقی اور کشمیر کی آزادی کیلئے خصوصی دعائیں بھی کی گئیں۔

اشتہار
Back to top button