قومی
اسماعیلی برادری کے روحانی پیشوا پرنس کریم آغا خان چہارم انتقال کر گئے
آغا خان ڈیولپمنٹ نیٹ ورک کے مطابق اسماعیلی برادری کے روحانی پیشوا اور دنیا بھر میں اپنے ترقیاتی کاموں کے لیے مشہور شہزادہ کریم الحسینی (پرنس کریم آغا خان چہارم) 88 سال کی عمر میں لزبن میں انتقال کر گئے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق آغا خان ڈیولپمنٹ نیٹ ورک کا کہنا ہے کہ ان کے نامزد جانشین کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
دنیا کے ڈیڑھ کروڑ اسماعیلیوں کے 49 ویں موروثی امام یا روحانی پیشوا تھے۔
برطانوی، فرانسیسی، سوئس اور پرتگالی شہریت رکھنے والے بین الاقوامی شہرت یافتہ پرنس کریم الحسینی نے دنیا کے غریب ترین علاقوں میں لوگوں کی مدد کے لیے کروڑوں روپے خرچ کیے۔