ماہرتعلیم جناب ڈاکٹر محمد قیوم بطور چییف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن خوشاب تعینات
ممتاز ماہرتعلیم جناب ڈاکٹر محمد قیوم بطور چییف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن خوشاب تعینات، عوامی ،سماجی،تعلیمی اور ادبی حلقوں کی طرف سے ان کی تعیناتی کا دلی خیرمقدم، نئے سی ای او ایجوکیشن نے چارج سنبھال کر کام کا آغاز کر دیاہے, مختلف تعلیمی اداروں کے دورے جاری۔ اساتذہ کرام کو تمام تر توجہ معیار تعلیم میں مزید بہتری کی جانب مرکوز کرنے کی ہدایات جاری کی جاری ہیں۔
دریں اثناء محکمہ ء تعلیم ضلع خوشاب کے ڈی ای او ایلیمنٹری سکولز ڈسٹرکٹ خوشاب جناب فیض الحسن سمیت دیگر جملہ آفیسرز تعلیم نے جناب ڈاکٹر محمد قیوم کو سی ای او آفس خوشاب کاقلمدان سنھبالنے پر دلی مبارکباددیتے ہوءے ان کےلیے نیک تمناوں کااظہار کیا ہے۔
ہردلعزیز سی ای او ایجوکیشن جناب ڈاکٹر محمد قیوم کی طرف سے دفتری عملہ کو ہدایت کی گئ ہے کہ وہ دفتر میں آنے والے تمام معزز اساتذہ کرام اور غیرتدریسی عملے کے ساتھ شفقت سے پیش آئیں اور ان کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں جبکہ سی ای او ایجوکشین جناب ڈاکٹر محمد قیوم نے اساتذہ کرام پرزور دیا ہے کہ وہ اپنی تمام تر توجہ سرکاری تعلیمی اداروں میں معیار تعلیم میں مزید بہتری کی جانب مرکوز رکھیں۔
واضح رہے کہ اللہ تعالیٰ کی ذات والاصفات نے جناب ڈاکٹر محمد قیوم کواعلی ا صلاحیتوں سے سرفراز کیاہے۔موصوف عوامی سماجی اور تعلیمی حلقوں میں نہایت عزت و احترام کی نظر سے دیکھے جاتے ہیں ۔